متنازع آئی اے ایس پو جا کھیڈ کر کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا

n6299644681725728162379d7eb79e62180cedc6ee76fa6b3923d10f159ae3dc9827f45d416f625d57939bf

مرکزی حکومت نے تنازعات میں گھری 2023 مہاراشٹر کیڈر کی انڈین ایڈ منسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر پوجا منور مادلیپ کھیڈ کر کو فوری اثر سے بر طرف کر دیا ہے۔ کھیڈ کر پر دھوکہ دہی کا ارتکاب کرنے اور دیگر پسماندہ طبقے (اوبی سی ) اور معذوری کوٹہ کے فوائد کو غلط طریقے سے حاصل کرنے کا الزام تھا تا کہ سروس میں ان کے انتخاب کو یقینی بنایا جاسکے ، لیکن انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔