دہشت گردی کے خلاف متحد ہوئے ہندوستان- سنگاپور، بحیرہ جنوبی چین میں امن اور آزادی کی حمایت کی

ہندوستان اور سنگاپور نے بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے اور بین الاقوامی قانون بالخصوص UNCLOS (1982 کا اقوا متحدہ کا سمندری قانون سمیلن)پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ دونوں ممالک نے خطے میں نیوی گیشن اور اوور فلائٹ کی آزادی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ مشترکہ بیان وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سنگاپور کے دوران جاری کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشحالی اور سلامتی کے درمیان تعلق کو تسلیم کرتے ہوئے، رہنماؤں نے بحیرہ جنوبی چین میں امن، سلامتی، استحکام اور آزادی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ساتھ ہی، تمام تنازعات کو UNCLOS کے تحت پرامن طریقے سے حل کرنے ، بغیرکسی دھمکی یا طاقت کے استعمال کے مسئلے کو حل کرنے کی اپیل کی ۔ ہندوستان اور سنگاپور نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ نیز، دونوں ممالک نے UNCLOS قوانین کے تحت بحیرہ جنوبی چین کے لیے ایک مضبوط ضابطہ اخلاق کے جلد نفاذ کی امید ظاہر کی، جو تمام ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا احترام کرے گا۔ وزیر اعظم مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ نے دہشت گردی کو عالمی امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کو کسی بھی صورت میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وزیر اعظم مودی نے 4-5 ستمبر 2024 کو سنگاپور کا سرکاری دورہ کیا تھا ، جو ان کا سنگاپور کا پانچواں دورہ تھا۔
