تنہا خاتون کو دیکھ کر دست درازی کرنے ڈیلیوری بوائے کی کوشش۔ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں واقعہ

n63052508117261086187185fdbc0d43544dcb0e3f02b8f8150d23ce385173fc5251a04fc0aed4a135b2770

ایک خاتون کو گھرمیں تنہا دیکھ کر ڈیلیوری بوائے نے اس کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی۔یہ شرمناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے آن لائن آرڈر دیا تھا جس کو پہنچانے کیلئے یہ ڈیلیوری بوائے اسکے گھر پہنچا، اس وقت خاتون گھر میں تنہا تھی، خاتون کو گھر میں تنہاپاکر ڈیلیوری بوائے نے خاتون سے دست درازی کی کوشش کی تاہم خاتون نے چیخ وپکارشروع کردی جس پر پڑوسی جمع ہوگئے، انھیں دیکھ کر ڈیلیوری بوائے وہ وہاں سے فرارہوگیا۔ملزم کی شناخت 23سالہ وگنیش کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔