دفعہ 370 کی بحالی کے لئے دوبارہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے: فاروق عبداللہ

n6311866281726520103704d229b3f5b7911cafa5c13b417da8ba3f0c75c2644c4c88a1a709fff6c12f94e7

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے نیشنل کانفرنس دفعہ 370 کی بحالی کے لئے لڑائی جاری رکھے گی انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ وہ اس سلسلے میں دوبارہ عدالت عظمیٰ کا دورازہ کھٹکھٹائیں گے موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا عوامی اتحاد پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان الائنس کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا ko ‘یہ لوگوں کو تقسیم کرنے اور ہمیں لوٹنے کی اسٹرٹیجی ہے’۔ ان کا کہنا تھا: مجھے بتائیں اس (انجینئر رشید) کو آج ہی کیوں رہا کیا گیا،لوگ یہ سب جانتے ہیں’۔ دفعہ 370 کی بحالی کے بارے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ‘ہم دفعہ 370 کی بحالی کے لئے لڑائی جا ری رکھیں گے’۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کے لئے دوبارہ عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے،ہمارے حق میں اب تک دو بار فیصلہ آیا ہے