ایران سے کہہ دیا گیا ہے کہ ہم پر حملہ کرنے والوں کونشانہ بنائیں گے : نیتن یاہو

n6330491371727668939751d2f3eef3181f474e2a32dd5ef2ae98d02f2b5812fe177aef125c52d98a3386a4

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ “حزب اللہ تحریک کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کا قتل لبنانی سرحد سے نکالے گئے اسرائیلی شہریوں اور غزّہ کی پٹّی میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی واپسی میں کردار ادا کرے گا۔نیتن یاہو نصراللہ کے قتل کے بعد پہلی دفعہ کیمروں کے سامنے آئے اور قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ صرف حزب اللہ کو ہی نہیں اس کے ایرانی مرکز اور تمام شاخوں کو بھی مایوسی کا سامنا ہوا ہے۔ اسرائیل کا موقف ٹھوس اور قطعی ہے اور وہ یہ کہ ہم ایران سے کہہ رہے ہیں کہ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا ہم اْسے نشانہ بنائیں گے۔نیتن یاہو نے کہا ہے کہ نصراللہ کا قتل لبنان کے ساتھ سرحدی علاقوں سے نکالے گئے اسرائیلی شہریوں کی اور غزّہ کی پٹّی میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی واپسی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہم ایک تاریخی سنگ میل سے گزرے ہیں اور آنے والے دنوں میں ہمیں اور بہت سی دشواریوں کا سامنا ہو گا ۔اسرائیلی کے وزیر دفاع یوآف گالانت نے بھی حسن نصراللہ کے قتل کے بعد مسلح افواج کے سربراہ ہرزی ہالیوی کے ساتھ لبنانی سرحد پر حملوں میں توسیع کے موضوع پر بات چیت کی ہے۔مذاکرات کے بعد جاری کردہ بیان میں گالانت نے کہا ہے کہ نصراللہ کا قتل اسرائیل کی تاریخ کے اہم ترین آپریشنوں میں سے ایک ہے۔ ہمارے خلاف کھڑے ہونے یا پھر ایسا سوچنے والوں کو ہمارا پیغام واضح اور دو ٹوک ہے۔اسرائیل کے خلاف جنگ کھولنے اور ہمارے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں سے ہم بدلہ لیں گے۔ہالیوی نے کہا ہے کہ للکاروں سے بھرے دن ہمارے منتظر ہیں اور اسرائیلی فوج تمام محاذوں پر حملوں اور مدافع کے لئے تیار ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملہ کر کے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کو قتل کر دیا تھا۔