لبنان کے عوام اور حزب اللہ کے ساتھ کھڑا ہونا تمام مسلمانوں کا فرض : خامنہ ای

n6330491411727669073866dc16c5f6688c65e99cba71d78a97284db07e542f1d85c9abce3204957b852fa2

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصر اللہ کی شہادت پر غیر ملکی رہنماؤں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوئے۔ہفتہ کو حزب اللہ نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، غزہ اور فلسطین کی حمایت، لبنان کے دفاع کیلئے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔حسن نصر اللہ کی شہادت پر عراقی رہنما آیت اللہ سیستانی اور مقتدیٰ الصدر نے گہرے رنج و غم کا اظہارکیا۔رپورٹ کے مطابق عراق میں 3 روزہ اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی حکومت کے حکمران دہشت گرد گروہ نے غزہ میں جاری مجرمانہ جنگ سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، لبنان کے لوگوں اور حزب اللہ کے ساتھ کھڑا ہونا تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کا مشن جاری رہے گا۔ادھرترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی نسل کشی، قبضے اور جارحیت کیپالیسی کا نیا ہدف لبنان کو بنا لیا ہے ، عالمی ادارے اسرائیل کو روکیں۔دوسری جانب روس نے بھی حسن نصراللہ کی شہادت پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔