بنگلہ دیش کے سابق صدر اے کیو ایم بدرالدجیٰ چودھری 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

n6338115941728121251032eab8e8a3ba15e807bc71c76790ed5de83cc8e1dd49aba431c805fba5d29e9a70

بنگلہ دیش کے سابق صدر اے کیو ایم بدر الدجیٰ چودھری انتقال کر گئے۔ انہوں نے دارالحکومت کے اترا میں واقع ویمنس میڈیکل کالج اور اسپتال میں علاج کے دوران ہفتہ کی صبح تقریباً 3.30 بجے آخری سانس لی۔ ان کی عمر 94 برس تھی۔ ڈھاکہ سے شائع ہونے والے بنگالی اخبار (انگریزی ایڈیشن) پروتھوم الو کی خبر کے مطابق ،سابق صدر بدر الدجیٰچودھری کافی عرصے سے مختلف جسمانی پیچیدگیوں میں مبتلا تھے۔ ان کے بیٹے ماہی بی چودھری نے بتایا کہ ان کی جسد خاکی کو آج باری ھارا میں بدرالدجیٰ چودھری کی رہائش گاہ لے جایا جائے گا۔ ان کی جسد خاکی کو اتوار کی صبح ان کے گاو¿ں سری نگر کے منشی گنج لے جایا جائے گا۔ انہیں وہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔