سعودی غوطہ خور جوڑے نے سمندر کی گہرائی میں اپنی منگنی کی رسم ادا کی

n6348640971728826099737136ea381149f904e7b9d74b17b23c0107f6b2f6126482ed533a7f34fd964234e

سعودی غوطہ خور جوڑے حسن ابو العلا اور یاسمین دفتر دار نے بحیرہ احمر میں سمندر کی گہرائی میں اپنی منگنی کی رسم ادا کی۔ جوڑے نے منگنی کو یادگار اور منفرد بنانے کےلیے ایک زیرآب پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں۔ العربیہ کے مطابق اس موقع پر ان کے دوستوں نے عرب روایات کے مطابق مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔ سعودی جوڑے کی منفرد انداز میں منگنی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔