جنوبی اسرائیلی شہر اشدود میں فائرنگ، دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی، حملہ آور ہلاک

n63511871217289893751741d01235c81c382630d803908bb033dc7a1c712600295af94aa9fdc41fa025f64

جنوبی اسرائیل کے شہر اشدود میں منگل کی صبح دو مقامات پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاروں کے مطابق فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو بھی موقع پر موجود دوسرے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔ سات اکتوبر کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کے بعد سے اسرائیل اور غرب اردن کے علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہودی آبادکاروں پر فلسطینیوں کے حملوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔