‘ اگر بھروسہ نہیں ہے…’ شہباز شریف کے سامنے ہی جے شنکر نے پاکستان کو لگائی پھٹکار

n6352630561729074944583a27d12ef481d5e117d1373d39ba5d56ba33259131f211bc1b3e9ad860c0442d0

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اس وقت ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان میں ہیں۔ ایس سی او سربراہی اجلاس میں شہباز شریف کے سامنے ایس جے شنکر نے دہشت گردی پر پاکستان کو جم کر سنایا ۔ اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس کے دوران سخت پیغام دیتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو سرحد پار دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خود کا جائزہ لینا چاہیے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کیوں خراب ہوئے؟ اپنے خطاب میں انہوں نے چین پر بھی نشانہ سادھا ۔ انہوں نے اشاروں ہی اشاروں میں سی پیک منصوبے کا معاملہ اٹھایا ۔ ایس سی او فورم سے بات کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ اگر بھروسہ نہیں ہے یا تعاون کی کمی ہے، اگر دوستی کم ہو گئی ہے اور پروسی جیسا رویہ غائب ہے، تو اس کی وجوہات تلاش کی جانی چاہئیں اور انہیں دور کرنا چاہئے۔ پاکستان کا نام نہیں لیا ، مگر ان کا اشارہ واضح تھا۔ جے شنکر نے مزید کہا کہ اگر سرحد پار سے دہشت گردی، انتہا پسندی اور علاحدگی پسندی کو فروغ دیا جائے گا تو تجارت، توانائی کا بہاؤ اور عوام کے درمیان رابطے کیسے بڑھیں گے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کوئی بھی ملک بنیاد پرستی سے ترقی نہیں کرتا ہے۔ ترقی کے لیے امن ضروری ہے۔ دراصل ہندوستان یہ کہتا رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ نارمل پڑوسی جیسے تعلقات چاہتا ہے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول بنائے۔ جے شنکر کا یہ بیان پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے ایک دن بعد آیا ہے۔ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔ پاکستان میں ایس سی او فورم سے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کو براہ راست پیغام دیا کہ سرحد پر دہشت گردی اور علاحدگی پسندی سے تجارت اور تعلقات کو فروغ نہیں ملے گا ۔