سلمان خان کو پھر دھمکی، 5 کروڑ دو۔ ورنہ حالت بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو گی

n6355290401729251066470534f5c859326dec4a756dd040c377f8e806f98082ba990e65e344d0142023eaa

فلم اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر موصول ہونے والے اس دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ 5 کروڑ روپے دو، ورنہ حالت بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو گی۔ ممبئی پولیس نے اس واٹس ایپ میسج کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔ پیغام بھیجنے والے نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ اگر رقم نہ دی گئی تو ‘سلمان خان کی حالت بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو جائے گی’۔ پیغام میں کہا گیا کہ ‘اسے ہلکے میں نہ لیں، اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، اگر رقم نہ دی گئی تو سلمان خان کی حالت بھی بابا صدیقی سے بھی بری ہوگی۔” اس دھمکی آمیز پیغام کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی (66) کو 12 اکتوبر کی رات ممبئی کے باندرہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پولیس اس معاملے میں اب تک چار لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔