پاکستان کی ہوم گراؤنڈ میں تین سال بعد پہلی فتح

n6355629791729250911884d2441ff4c08494c607d7778f28ed15f1d1a4c160526d559749b4396472aa6538

پاکستان نے ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 152 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ یہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی ہوم گراؤنڈ میں ساڑھے تین سال میں پہلی فتح ہے۔میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور اولی پوپ نے انگلش اننگز کو 36 رنز سے آگے بڑھایا۔37 کے سکور پر اولی پوپ ساجد خان کا نشانہ بن گئے جس کے بعد ہیری بروک جو روٹ کا ساتھ دینے آئے لیکن 55 کے سکور پر انگلینڈ کو ایک اور بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب جو روٹ 18 رنز بنا کر چلتے بنے۔ انہیں نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 366 رنز سکور کیے جس میں کامران غلام کی سنچری نمایاں رہی۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز میں آف سپنر ساجد خان نے سات وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ 291 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔ اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیری بروک تھے جو نعمان علی ہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔جیمی سمتھ چھ رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بین سٹوکس 37 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔

پاکستانی بیٹنگ دوسری اننگز میں قدر کمزور نظر آئی اور 221 رنز پر ٹیم آل آؤٹ ہوئے جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز درکار تھے۔ میچ کے چوتھے روز ساجد علی کے ساتھ نعمان علی کی سپن جوڑی نے جادو دکھایا اور پاکستان 152 رنز سے شکست سمیٹنے میں کامیاب ہوا۔

ویب سائٹ اسپورٹس کیڑا کے مطابق پاکستان 1338 دنوں بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔