انڈیا بمقابلہ پاکستان : ایمرجنگ ایشیا کپ T20 میں بھارت کا فتح سے آغاز، پاکستان کو سات رنوں سے شکست

انڈیا اے کرکٹ ٹیم نے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں روایتی حریف پاکستان کو سات رنوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔ انڈیا اے نے ٹاپ آرڈر کی شاندار کارکردگی کی بدولت آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ تلک ورما نے 35 گیندوں میں 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ پلیئر آف دی میچ فاسٹ بولر انشول کمبوج (33/3)، راسخ ڈار سلام (2/30) اور نشانت سدھو (2/15) کی بدولت پاکستان اے ٹیم سات وکٹوں پر 176 رنز ہی بنا سکی۔
اس جیت کی بدولت ہندوستانی ٹیم گروپ بی میں دو پوائنٹس اور +0.350 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات اس وقت اس گروپ میں سرفہرست ہے۔ اس کے دوا سکور اور +0.378 نیٹ رن ریٹ ہے۔ اس گروپ کی چوتھی ٹیم عمان ہے۔ ہندوستان کے اگلے میچ 21 اکتوبر کو یو اے ای اور 23 اکتوبر کو عمان کے خلاف ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم 21 اکتوبر کو عمان اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کا مقابلہ کرے گی۔
بھارت کی اننگز
ہندوستانی کپتان تلک ورما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابھیشیک شرما اور پربھسمرن سنگھ نے پہلی وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت قائم کی۔ ابھیشیک 22 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی پربھسمرن نے 19 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 36 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان تلک نے 35 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔
نہل وڈھیرا نے 22 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ رمندیپ سنگھ 11 گیندوں میں 17 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے اور نشانت تین گیندوں میں چھ رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ انشول کمبوج کھاتہ نہیں کھول سکے جبکہ راہل چاہر چار رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے اور راسخ چھ رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ محمد عمران، زمان خان، عرفات منہاس اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی اننگز
184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آنے والی پاکستانی ٹیم کو پہلا دھچکا چھ رنز کے اسکور پر لگا۔ کپتان محمد حارث چھ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ عمیر یوسف دو رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ اس کے بعد یاسر خان اور قاسم اکرم نے تیسری وکٹ کے لیے 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ نشانت نے یہ شراکت توڑ ی۔ یاسر 22 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔
قاسم 21 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ عرفات منہاس 29 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ حیدر علی 15 گیندوں پر نو رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ عبدالصمد 15 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ عباس آفریدی 9 گیندوں پر 18 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے اور زمان خان ایک رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے انشول کمبوج نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ راسخ ڈار سلام اور نشانت سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
