لیفٹیننٹ گورنر نے گگنگیر دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے لیے فوری مالی امداد کی ہدایت کی

لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا نے آج شری چندرکر بھارتی، پرنسپل سکریٹری (محکمہ داخلہ، جموں و کشمیر) کو ہدایت دی کہ وہ گگنگیر دہشت گردانہ حملے کے شہری متاثرین کے خاندانوں کو فوری طور پر مالی امداد فراہم کریں۔ انہوں نے ایپکو کمپنی سے بھی کہا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے معاوضہ جاری کرے۔ وہیں ایپکو کے عہدیداروں نے لیفٹیننٹ گورنر کو لواحقین/اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں آگاہ کیا۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ ایس آر ای کے تحت، ہر شہید شہری کے لواحقین کو 6 لاکھ روپے اور ایپکو انفراٹیک کی جانب سے فوری اقدام کے طور پر 15 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ جبکہ تمام زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا فراہم کی جائے گی۔ مزید برآں ایپکوکارپوریٹ پرسنل ایکسیڈنٹ پالیسی کے تحت رول پر شہریوں کے خاندانوں کو مالی امداد اور انشورنس سے معاوضے کے طور پر ان کے مجموعی سی ٹی سی کے 5 سال بھی فراہم کرے گا۔ تمام پی آر ڈبلیو لیبر اور فریق ثالث کے ملازمین ورک مین کمپنسیشن پالیسی کے تحت آتے ہیں اور اسی کے مطابق مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت اور ایپکو انفراٹیک کمپنی رشتہ داروں کی ہر ممکن مالی مدد اور ضرورت کے مطابق دیگر ضروری مدد کو یقینی بنائے گی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور اس کی تلافی مالی طور پر نہیں کی جا سکتی، لیکن ہم شہید شہریوں کے اہل خانہ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں تاکہ وہ عزت کی زندگی گزار سکیں۔۔
