امیر-غریب سبھی بزرگوں کو تحفہ، اب مفت ہوگا 5 لاکھ روپے تک کا علاج، بنے گا یہ کارڈ

1000249578

وزیر اعظم نریندر مودی نے 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ اب امیر اور غریب سبھی بزرگ شہریوں کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (AB-PMJAY) کے تحت 5 لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس فراہم کیا جائے گا۔ اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (AIIA) میں دھنونتری جینتی اور 9ویں آیوروید ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں مستفیدین کو آیوشمان وئے وندن کارڈ دیئے۔ آیوشمان بھارت یوجنا تین ریاستوں دہلی، اڈیشہ اور مغربی بنگال کو چھوڑ کر ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاگو ہے۔ ابھی تک آیوشمان کارڈ صرف غریب طبقے کے لوگوں کے لیے بنائے جاتے تھے۔ حال ہی میں حکومت نے آیوشمان بھارت اسکیم میں توسیع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ آیوشمان بھارت توسیعی اسکیم کے آغاز سے تقریباً 4.5 کروڑ خاندانوں کے تقریباً 6 کروڑ افراد کو فائدہ ہوگا۔ آدھار کارڈ میں درج عمر کے مطابق کوئی بھی شخص جس کی عمر 70 سال یا اس سے زیادہ ہے وہ اس اسکیم کے لیے درخواست دینے کا اہل ہوگا۔ آیوشمان وئے وندن کارڈ کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ملک میں 70 سال سے زیادہ عمر کے ہر بزرگ کو آیوشمان وئے وندن کارڈ ملے۔ یہ ایک ایسی اسکیم ہے جس میں آمدنی کی کوئی حد نہیں ہے۔ اس کا فائدہ ملک کے ہر اس شہری کو ملے گا جس کی عمر ستر سال یا اس سے زیادہ ہے۔