صدرجمہوریہ نے کیرالہ ہائی کورٹ میں پانچ ججوں کی تقرری کی۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کیرالہ ہائی کورٹ میں پانچ ججوں کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ صدر جمہوریہ نے پرمیشورا پنیکر کرشنا کمار، کوڈاسری ویلیات میڈوم جے کمار، مرلی کرشنا شنکرمولے، جوبن سیباسٹین اور پانڈیکرن وردراجہ آئیر بالکرشنن کو کیرالہ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے 30 مئی کو ان ججوں کی تقرری کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد سپریم کورٹ کالجیم نے 15 اکتوبر کو ان ججوں کی تقرری کی سفارش کی تھی۔
