وزیر اعظم کا الموڑہ بس حادثہ پر اظہار افسوس، معاوضے کا اعلان کیا

n6377731091730715764486f89fc0d0d8fc23dc0c2f8638bc796630da92fba6fcd3a1f13660c46432f11553

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اتراکھنڈ کے الموڑہ میں بس حادثے پر غم کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پوسٹ میں لکھا، اتراکھنڈ کے الموڑہ میں سڑک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں میری تعزیت۔ اس کے ساتھ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، ایک اور پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم کا اعلان کیا ہے۔ الموڑہ حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر فرد کے اہل خانہ دو لاکھ اور زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔