حیدرآباد: ہیلمٹ نہ لگانے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع

n6378531821730755476645a80a26fc2dd675be51658c510680ae4c6bcc9f6b7bb227367e3a8f1aaa7b4d46

شہر حیدرآباد میں ہیلمٹ نہ پہننے والے اور رانگ سائڈ گاڑی چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سی پی وشوا پرساد نے اس مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہونے والے حادثات کی بنیادی وجوہات میں ہیلمٹ نہ پہننا اور غلط راستے پر گاڑی چلانا شامل ہیں۔ انھوں نے حالیہ تین حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں اموات سر پر چوٹ لگنے کی وجہہ سے ہوئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے سب کو مشورہ دیا کہ "ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہماری ذمہ داری ہے یہ صرف ہماری جان کی حفاظت نہیں کرتا بلکہ دوسرے افراد کی زندگیوں کا بھی تحفظ کرتا ہے۔”