تلنگانہ میں 2028 میں بی جے پی کا اقتدار یقینی: بنڈی سنجے

n6378541941730755840617c97237f3e0e0bbc9013399a4b11a5e6477f7f9ac4e01ca5985c1bc1b873a5419

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار دعویٰ کیا کہ 2028 میں تلنگانہ میں بی جے پی برسر اقتدار آئے گی۔ اوورسیز فرینڈس آف بی جے پی کے تحت این آر آئی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ تلنگانہ میں کم وقفہ میں کانگریس حکومت کے خلاف عوامی ناراضگی میں اضافہ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں چیف منسٹر کے تیقنات کی اہمیت باقی نہیں رہی ۔ کانگریس نے انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ، ان کی تکمیل میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ریاستوں کے ساتھ مرکز کی ناانصافی کا جھوٹا پروپگنڈہ کیا جارہا ہے لیکن عوام اس پر بھروسہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کی اہمیت ختم ہوچکی ہے اور اس کا کیڈر باقی نہیں رہا۔ بی آر ایس کے بعض قائدین سیاسی مقصد براری کیلئے عوامی مسائل پر احتجاج کر رہے ہیں۔ بنڈی سنجے کمار نے پیش قیاسی کی کہ 2028 اسمبلی انتخابات میں بی جے پی تلنگانہ میں برسر اقتدار آئے گی۔ لوک سبھا انتخابات میں 8 نشستوں پر کامیابی کے بعد بی جے پی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقیم ہندوستانیوں کو ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کرنا چاہئے۔ مرکزی وزیر نے سابق سرپنچوں کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کو بلز کے بقایہ جات فوری کرنے چاہئے۔ کانگریس نے سرپنچوں سے الیکشن میں وعدہ کیا تھا لیکن ایک سال کی تکمیل کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔