بی سی تحفظات کیلئے خصوصی کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم

n63785419517307559123187a9262bd47da38bb1aa46058629cf0753ba0557416968c221ee7a8819974fd35

تلنگانہ میں بی سی تحفظات کیلئے خصوصی کمیشن کے قیام سے متعلق حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے بی سی تنظیموں کے قائدین نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔ سابق رکن راجیہ سبھا آر کرشنیا ، رکن اسمبلی ڈی ناگیندر، فشرمین کارپوریشن کے صدرنشین سائی کمار اور مختلف بی سی تنظیموں کے قائدین نے چیف منسٹر سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے بی سی تحفظات کے مسئلہ پر ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل آوری کے ذریعہ خصوصی کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کو تہنیت پیش کی گئی ۔ آر کرشنیا اور دیگر قائدین نے امید ظاہر کی کہ خصوصی کمیشن کے قیام سے تلنگانہ میں بی سی طبقات کے ساتھ انصاف ہوگا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے خصوصی کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ رکن اسمبلی ڈی ناگیندر اور دوسروں نے کہا کہ چیف منسٹر نے بی سی طبقات کو ہر سطح پر انصاف فراہم کرنے کی مساعی کی ہے۔