عآپ اور بی جے پی کے 11 سالہ بدتر حکومت سے بے حال دہلی کی عوام کانگریس کی طرف دیکھ رہی: دیویندر یادو

n6391082921731542842638531f5a3b8848232adc73b712f7edd47feb36003d828a31f8cc1e9539b93d06ca

کانگریس کے ذریعہ تیار کی گئی دہلی کو گزشتہ 11 سالوں میں تباہ کرنے والی عآپ اور بی جے پی سے عوام پریشان ہیں۔ عآپ اور بی جے پی کی ناانصافی کے خلاف دہلی والوں کو انصاف دلانے کے لیے 8 نومبر سے شروع ہوئی کانگریس کی ‘دہلی نیائے یاترا’ کے پہلے مرحلہ میں عوام کی بھرپور حمایت ملی۔ عوام کے جوش سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ وہ کانگریس کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔” یہ بیان دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے دیا۔ دیویندر یادو نے کہا کہ ‘دہلی نیائے یاترا’ کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ ختم ہو چکا ہے اور دوسرے مرحلہ میں 8 دن کی یاترا 15 نومبر کو گوکل پوری اسمبلی حلقہ سے وندے ماترم ترانہ گا کر اور قومی پرچم لہرا کر اسے سلامی دیتے ہوئے آگے بڑھے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ روزانہ ہزاروں کانگریس کارکنان اور نیائے جنگجوؤں کے ساتھ چلنے والی دہلی نیائے یاترا کا دہلی والے ایک گروپ میں جس طرح سے استقبال اور احترام کر رہے ہیں، اس سے نیائے یاترا میں چلنے والے جنگجوؤں میں لگاتار جوش بڑھ رہا ہے۔ دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ ناانصافی کے خلاف انصاف کے لیے جدوجہد اور دہلی والوں کو احترام دلانے کے لیے شروع کی گئی دہلی نیائے یاترا میں چلتے ہوئے دہلی کے باشندوں کے ساتھ ہو رہی ان کی پریشانیاں اور مسائل پر گفتگو کے بعد ہماری نیائے یاترا کا مقصد کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ لوگ واقعی میں عآپ اور بی جے پی کی کھوکھلی اور گمراہ کن سیاست، بدعنوانی اور بے راہ روی سے تنگ آ چکے ہیں۔ دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ دہلی نیائے یاترا میں نیائے جنگجو دہلی کے ہر اس مسئلہ پر لوگوں سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں جس سے عوام متاثر ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی لوگوں کی زندگی کا حصہ بن چکی ہے اور معاشی طور سے متاثر کرنے والا ایشو ہے۔ اس پر بی جے پی کی مرکزی حکومت اور دہلی کی عآپ حکومت قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت رہی ہے۔ مہنگائی کی وہج سے خواتین کی رسوئی کا بجٹ پوری طرح سے بگڑ چکا ہے۔