سابق رکن اسمبلی کوجیل میں خصوصی رعایت کی درخواست ہائی کورٹ میں مسترد

تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی پی نریندر ریڈی کو چرلہ پلی جیل کے خصوصی بیرک میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست کو مستردکردیا۔ ہائی کورٹ کو تعطیل کے پیش نظرنریندر ریڈی کے وکیل نے ہاؤز موشن پٹیشن دائر کی جس کا ہائی کورٹ کی رجسٹری نے جائزہ لیا۔ ہاؤز موشن پٹیشن کو رجسٹری جائزہ لینے کے بعدکسی جج سے رجوع کرتی ہے۔ نریندر ریڈی کے وکیل نے درخواست میں کہا کہ ان کے موکل کو چرلہ پلی جیل میں مجرموں کے درمیان رکھا گیا ہے۔۔
