فوج نے سرکاری اسکول میں کمپیوٹر لیب کو نصب کیا

ہندوستانی فوج کی کراسڈ سورڈ ڈویژن کے چناب گنرز نے چوکی چورا کے گورنمنٹ ہائی اسکول کہنہری میں جدید تھن کلائنٹ بیسڈ کمپیوٹر لیب نصب کی ہے۔ یہ اقدام فوج کے سدبھاونا پروگرام کے تحت علاقے میں تعلیمی معیار بلند کرنے اور طلباء کو جدید تعلیم تک رسائی دینے کے لیے کیا گیا ہے۔اسکول میں پہلے کمپیوٹر کی سہولت موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے طلباء جدید تعلیم سے محروم تھے۔ نئی لیب کے قیام سے طلباء اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ لیب تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔افتتاحی تقریب میں ایس ڈی ایم چوکی چورا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ربن کاٹ کر لیب کا افتتاح کیا گیا، جبکہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے شکریہ کا کلمہ پیش کیا۔یہ اقدام ہندوستانی فوج کی تعلیمی ترقی کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد دیہی علاقوں کے طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا ہے۔
