کریم خان کو ‘جنسی بدسلوکی’ سے متعلق تحقیقات کے دوران کام کی اجازت

n6424763731733617990566fa245b41adca93e7aa23957d765a4781c46b2ee692473227446054da61962b7f

عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان کو اقوام متحدہ کی جانب سے ان کے خلاف مبینہ جنسی بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات کے دوران اپنے عہدے پر کام کرنے کی اجازت دے دی گئی۔رائٹرز ‘کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے براہ راست باخبر ایک ذرائع نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انکوائری کی قیادت کر نے والے اقوام متحدہ کے آفس آف انٹرنل اوور سائٹ سروسز (او آئی او ایس) نے گواہوں سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے۔کریم خان ان الزامات کی تردید کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ انکوائری میں تعاون کریں گے اور جنسی بدسلوکی کے الزامات سے متعلق معاملات ان کے دو نائب دیکھیں گے۔کریم خان کے دفتر اور وکلا نے فوری طور پر معاملے پر رد عمل دینے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ایک سفارتی ذریعے نے خفیہ تحقیقات پر بات کرتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عالمی عدالت کی گورننگ باڈی چاہتی ہے کہ کئی بڑے زیر سماعت مقدمات پر معاملے کے اثرات کو کم سے کم رکھنے کیلئے انکوائری جلد مکمل ہو جائے۔آئی سی سی گورننگ باڈی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ ان الزامات کی بیرونی تحقیقات کا مطالبہ کرے گی تاکہ اس عمل کی مکمل طور پر آزادی، غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنائی جائے۔