مریم نواز کل سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوں گی

n6424761891733618166990243caca2e1be96326ca7b116dcd7f9bfe5c9a2d6a13563098e761543e1a81697

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوں گی۔مریم نواز چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر دورہ کر رہی ہیں وہ 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ مریم اورنگزیب سمیت 10 رکنی وفد بھی ہو گا۔ ان کیلئے بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دوروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ پنجاب چائنا ڈنر، پنجاب انویسٹمنٹ کانفرنس بھی دورہ کے شیڈول میں شامل ہیں۔