انشورنس کمپنی کے سی ای او کے قتل پر منائے جارہے جشن، گولیوں پر لکھے ملے یہ تین الفاظ

n6433627411734170490375f1e36f0f17771adb12349226f6a74637664dd509ad78d7857887d9355fec7fa7

امریکہ میں یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کی فائرنگ سے ہلاکت نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ جہاں عام طور پر قتل کے ملزم کی مذمت کی جاتی ہے، وہیں اس معاملے میں ایک چونکا دینے والی صورتحال سامنے آئی ہے۔ قاتل 26 سالہ جوزف کینی کی حمایت سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جارہی ہے ، جو اس واقعہ کو لیکر غیر معمولی طور پر جشن منانے رہے ہیں۔ جوزف کینی پر برائن تھامسن کے قتل کا الزام ہے، حالانکہ اس قتل کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ جائے وقوعہ سے ملنے والی گولیوں پر کچھ الفاظ ڈیلے ( Delay) ، ڈینائے (Deny ) اور پاسیبلی ڈیپوز(possibly deposed ) نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ یہ الفاظ انشورنس کمپنیوں میں زیر استعمال (3D) Delay ( دیری کرنا، Deny ( منع کرنا ) اورDefend ( اپنے فیصلے کا دفاع کرنا ) کی علامت سمجھے جاتے ہیں، جو انشورنس کمپنیوں کی متنازعہ پالیسیوں سے متعلق ہو سکتے ہیں۔