کویت کا دورہ مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا: مودی

n6443727801734788045316dc0d40604b70919ee265b92c3ec456fcfe4b67589d54b478ed35acc77ae48730

وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کا کویت کا دو روزہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مستحکم کرنے اور باہمی فائدے کی مستقبل کی شراکت داری کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ مسٹر مودی نے روانگی سے پہلے اپنے بیان میں کہا، آج، میں کویت ریاست کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر کویت کے دوروزہ دورے پر جارہا ہوں۔ ہم کویت کے ساتھ نسلوں سے چلے آرہے تاریخی تعلق کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہم نہ صرف مضبوط تجارت اور توانائی کے پارٹنر ہیں، بلکہ مغربی ایشیا کے علاقے میں امن ، سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی ہمارے مشترکہ مفادات ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا، میں کویت کے امیر ولی عہد اور وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات کے لیے پُر جوش ہوں۔ یہ ہمارے لوگوں اور علاقے کے فائدے کے لیے مستقبل کی شراکت داری کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کا موقع ہو گا۔