سنیگال نژاد اطالوی ٹک ٹاک اسٹار کو عمرہ کی سعادت

n64451405717349009426021b49279176ec04bd0b519075f45917890ced8105c33c87dc9a9f40e544fe4e2a

اپنے منفرد کانٹینٹ سے شہرت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکر ”کھابے لامے” نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ سنیگال سے تعلق رکھنے والے اطالوی شہرت یافتہ لامے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ لامے نے گزشتہ برس اپنے مذہب سے متعلق بتایا تھا کہ وہ نہ صرف باعمل مسلمان ہیں بلکہ حافظ ِقرآن بھی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر اور ویڈیو میں کھابے لامے خانہ کعبہ کے سامنے احرام میں ملبوس کھڑے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں لامے نے لکھا ہے کہ میں صرف الحمدللہ کہنا چاہتا ہوں، خدا نے مجھے سب کچھ نواز دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے اور جب سب کچھ ناممکن نظر آتا تھا، تب میرے ایمان نے مجھے ثابت قدم رکھا، اللہ تیرا شکر ہے کہ تو ہی میری واحد امید ہے۔ سنیگال نژاد اطالوی سوشل میڈیا ٹک ٹاکر کھابے لامے کے ٹک ٹاک پر 162 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 81 ملین سے زائد ہے۔