ریونت ریڈی حکومت نے خواتین کو دھوکہ دیا، میدک میں کویتاکی پریس کانفرنس

n64504036117352239311698f162c72a24e0d22cf9a5750feb379ca635eba677c2bd88c67a0318ffe3fc8fe

رکن قانون سازکونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا نے کانگریس حکومت اور وزیر اعلی ریونت ریڈی پر شدید تنقید کی اور کہاکہ کانگریس پارٹی نے خواتین کو دھوکہ دیاہے۔ریاست میں خواتین کے مسائل کو متواتر نظر انداز کیاجارہاہے۔کویتا نے خواتین اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے وعدوں کی عدم تکمیل پر اظہار تاسف کیااور خواتین اور کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کےلئے فی الفور عملی اقدامات کا پرزورمطالبہ کیا۔ کے کویتا نے میدک چرچ کا دورہ کیااورمنعقدہ تقریب میں حصہ لیا۔کویتا نے عیسائی برادری سے ملاقات کی۔بعدازاں تلنگانہ بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔کویتا نے کہاکہ ماقبل انتخابات کانگریس پارٹی نے خواتین سے کئی وعدے کئے تھے۔تاہم اقتدار پر فائز ہونے کے بعد ان وعدوںپر عمل آوری میں ناکام رہی ہے۔رکن قانون ساز کونسل بی آرایس نے مطالبہ کیاکہ ریاست میں ہر خاتون کو وعدے کے مطابق ماہانہ 2500روپئے مالی امداد دی جائے۔18سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کو اسکوٹی فراہم کی جائے۔انہوں نے غریب لڑکیوں کی شادی میں ایک تولہ سونا دینے کے وعدے کی عدم تکمیل پر بھی کانگریس حکومت کو شدید ہدف تنقید بنایا۔کویتا نے ریاست میں کسانوں کو مشکلات پر بھی شدید ناراضگی کااظہار کیااورکہاکہ کانگریس حکومت نے رعیتو بھروسہ جیسی اسکیم کو نافذ نہیں کیاہے۔انہوں نے انتباہ دیاکہ کسانوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے واضح کیاکہ زرعی پیداوار کو آج مناسب قیمت حاصل نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ راشن کارڈس کی جلد از جلد اجرائی کےلئے اقداما ت کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کالیشورم پیکیج 19کے کاموں کی انجام دہی کی صورت میں میدک کو پانی حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کے سی آر سے ناراضگی کے باعث میدک کے عوام کو نقصان نہ پہنچایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ کے سی آر کے دورحکومت میں میدک ضلع کو کافی ترقی دی گئی۔سنگور کو گوداوری کے پانی سے لبریز کیاگیا۔اس موقع پرسابق رکن اسمبلی پدمادیویندرریڈی ‘ رکن قانون ساز کونسل سبھاش ریڈی ‘یادو ریڈی’ششی دھر ریڈی’بھکشا پتی’راجیو ساگر اور دوسرے موجود تھے۔