اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی

n6453215441735401828674227da0677d9efd5537e0a2c203b730e05fdc0b58aa218d386659a2ab14e6dc37

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی معززین سے ملاقات کی اور انہیں مہا کمبھ میلہ 2025 کے لئے مدعو کیا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج نئی دہلی پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے سب سے پہلے میزورم کے گورنر ڈاکٹر جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ سے اتر پردیش ہاو¿س میں ایک رسمی ملاقات کی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ سابق صدر رام ناتھ کووند سے ان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ ٹویٹر پر دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے، وزیر داخلہ کے دفتر نے کہا، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکزی وزیر داخلہ اورکو آپریٹیو امت شاہ سے ملاقات کی۔