جے ایم ایم میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں: چمپائی سورین

n64532150117354020673779f5faffe2581b396049ead124745d683d03b629da4b226add786015d48047203

سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے چمپائی سورین نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) میں واپسی کے امکان کو پوری طرح سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کا کسی بھی حالت میں جے ایم ایم میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔چمپائی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ کچھ نیوز پورٹلز کے ذریعے ایک بار پھر میرے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ایک سازش کے تحت حامیوں میں انتشار پیدا کرنے اور مجھے بار بار بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں آپ کو واضح الفاظ میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں جہاں بھی ہوں، مستقبل میں بھی وہیں رہوں گا۔ میرا کسی بھی حالت میں اس پارٹی میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔