جنوبی کوریا : جہازحادثے میں 28 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں آج ایک بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک طیارہ رن وے سے پھسل کر دیوار سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں ابھی 26 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے۔ یہ حادثہ موان ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ امدادی کام جاری ہے اور زخمی مسافروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق حادثہ جنوبی جیولا صوبے میں اس وقت پیش آیا جب جیجو ایئر کی پرواز نمبر 2216 تھائی لینڈ سے واپس آرہی تھی۔ طیارے میں سوار 181 افراد میں سے 175 مسافر اور 6 عملے کے ارکان تھے۔ ایمرجنسی آفس نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ لینڈنگ گیئر کی خرابی حادثے کی وجہ بنی
