سعودی عرب اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

n64613464817359652793407d9d55236a10be22de3c9b23e98eeb21c0f559eee6a7bf2b9f4c9fe2190241d4

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کے روز ریاض میں اپنے شامی ہم منصب اسعد الشیبانی سے ملاقات کی۔ یہ بات العربیہ نیوز کے نمائندے نے بتائی۔ملاقات کے دوران میں شامی وزیرخارجہ نے بتایا کہ شام میں نئی سیاسی انتظامیہ دونوں ملکوں کے بیچ مشترکہ تاریخ کے مطابق تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔الشیبانی نے باور کرایا کہ شام میں سیاسی انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا اور روشن باب کھولنے کی خواہاں ہے۔انھوں نے “ایکس” پلیٹ فارم پر پوسٹ میں لکھا کہ “میں کچھ دیر قبل وزیر دفاع مرہف ابو قصرہ اور جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ انس خطاب کے ہمراہ برادر مملکت سعودی عرب پہنچا ہوں۔