فرانسیسی وزیرخارجہ کی شام آمد

n6461347651735965362654b7d31bace4ae3e39a48b2e5f6872713b63a41ebd612c8ba4c60ed2cca9d0630d

فرانس کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اس کے ایک اعلیٰ سفارتکار جمعہ کو دمشق پہنچے ہیں جو شام کے نئے رہنما سے ملاقات کیلئے کسی بڑی مغربی طاقت کے اولین دورے کا آغاز ہے۔ برلن کے مطابق فرانسیسی وزیرخارجہ ڑاں نول باروٹ کے ساتھ جرمن ہم منصب اینالینا بیرباک بھی شامل ہوں گی۔وہ مل کر یورپی یونین کی جانب سے احمد الشرع سے ملاقات کریں گے جنہوں نے دسمبر کے اوائل میں شام کے دیرینہ حکمران بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے اسلام پسند افواج کی قیادت کی تھی۔