سعودی عرب نے اسرائیلی نقشہ کو مسترد کر دیا

n6469054881736419125291a907c6310f63458cba1765c1d2d52b757212694d017306b62f69cc07711922b2

سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کی جانب سے جاری کئے گئے گریٹر اسرائیل کے متنازعہ نقشہ کو سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔اس حوالے سے سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری کیے ہیں۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ نقشوں میں عرب ممالک کے بعض علاقوں کو نام نہاد گریٹر اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ایسے بے بنیاد اور انتہا پسند اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایسے اقدامات قبضے کو مستحکم کرنے، ریاستوں کی خود مختاری پر حملے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے ارادوں کا اظہار کرتے ہیں۔ سعودی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی برادری خطے کے ممالک اور عوام پر جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔واضح رہے کہ اس سے قبل قطر ،لبنان اور دیگر ممالک نے بھی اسرائیل کے متنازعہ نقشے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں امن و امان کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔