وزیر خارجہ امریکہ کے نو منتخب صدر ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

n6473192931736676910390fc0f07fd7a1b9dce0367694944721e493717b82990535200f31c32af9ef130a2

گزشتہ برس 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں حکومت ہند کی نمائندگی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ٹرمپ وانس افتتاحی کمیٹی کی دعوت پر وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہونے والے ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں حکومت ہند کی نمائندگی کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ آنے والی انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اس موقع پر امریکہ کا دورہ کرنے والے کچھ دیگر معززین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ 78 سالہ ٹرمپ دوسری بار امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ 20 جنوری کو دوپہر 12 بجے (بھارتی وقت کے مطابق رات 10.30 بجے) امریکی صدر کا حلف لیں گے۔ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں بہت سے غیر ملکی مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔