ریلوے ٹراکس کے قریب پتنگیں اڑانے سے گریز کریں،جان لیوا حادثات کا خدشہ

n6473192431736677127826027636c524f5bee8fcc3f3a49bc00dd8049ad6c3e614796beec0a4e775f17a82

ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ایس سی آر) نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ریلوے اسٹیشنوں یا ریلوے ٹریکس (پٹریوں) کے قریب پتنگس اڑانے سے گریز کریں کیونکہ ٹریکس کے اوپر بجلی سربراہی کے وائر ہوتے ہیں اور یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ ریلوے پٹریوں کے ساتھ پتنگیں اڑانے کے دوران ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے دینے کے لئے ریلوے پولیس اور ریلوے پروٹیکشن فورس نے ان احاطوں میں قبل از وقت شعور بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ ٹریکس کے قریبی رہائشی کالونیوں کے نوجوان اور بچوں میں پتنگیں اڑانے کا رجحان پایا جاتا ہے اور چند مقامات پر پتنگیں اڑانے کے دوران نوجوان اور بچے، پڑیوں پر آجاتے ہیں جو انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دوسروں کی پتنگ کاٹتے ہوئے یا کٹی پتنگ کو قبضہ میں لینے کے لئے دوڑتے ہوئے بچے، ٹرایکس تک پہونچ جاتے ہیں یہ بہت ہی خطرناک ثابت ہوگا۔ اس دوران ٹرینوں کی آمدورفت سے ان نوجوانوں اور بچوں کی جان بھی جاسکتی ہے۔ریلوے عہدیداروں نے پٹریوں کے قریب پتنگ اڑانے اور اوورہیڈ ایکوئپمنٹ کیبلس جس میں 25 ہزار وولٹ بجلی بہتی ہے،میں پھنسے پتنگ نکالنے کے خطرات سے متعلق خبردار کیا۔ چین کے امپورٹیڈ پتنگ دھاگہ (مانجہ) بجلی کا بہتر موصل ہے جسے عوام پتنگ اڑانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔یہ مانجہ انسانوں کے ساتھ کرٹیکل ریلویز الیکٹریکل انفراسٹرکچر دونوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ عہدیدار نے کہا ہے کہ کیبلس میں پھنسے مانجہ کو کھینچنے کی کوشش کے دوران بچوں کے ٹرین کی زد میں آجانے یا بجلی شاک سے جھلس جانے کا امکان زیادہ رہتا ہے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک اور عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں ریلوے پٹریوں کے قریب پتنگ اڑانے سے گریز کی ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورہیڈ الیکٹرک کیبل سے مانجہ لٹکنے پر حکام کو اس کی اطلاع دیں۔