چھتیس گڑھ: بیجاپور کے نیشنل پارک علاقے میں انکاؤنٹر جاری، اب تک 3 نکسلائیٹ ہلاک

n64731772917366772089842678dfeedc38995e9924224b61e39dd6617649b0709e0baab7a89972683a3d71

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں مدیڑ پولیس اسٹیشن کے تحت بندیپارا کورنجیڈ نیشنل پارک علاقے میں اتوار کی صبح سے پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ تلاشی مہم کے دوران نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں اب تک تین نکسلی مارے گئے ہیں اور خودکار ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، حالانکہ پولیس نے سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ بیجاپور کے اے ایس پی مینک گرجر نے بتایا کہ بانڈے پارہ کورنجیڈ نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کو روانہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر سے متعلق تفصیلی معلومات فوجیوں کی واپسی کے بعد دی جائے گی۔