یوکرین پر ترک اسٹریم گیس پائپ لائن پر حملے کرنے روس کا الزام

n6476537861736893768615c3e20b464bf36fba8618e34ac03e5f8e0199fed680e2696ef4ae51a73c241526

روس کی جانب سے یوکرین پر ترک اسٹریم گیس پائپ لائن کے بنیادی ڈھانچے پر ڈرون حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، جو ترکی کے راستے روسی گیس یورپ تک پہچانے کا اہم ذریعہ ہے۔ ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے پیر 13 جنوری کے روز ایک بیان میں کہا کہ 11 جنوری کو کیف حکومت نے یورپی ممالک کو روسی گیس کی سپلائی منقطع کرنے کی غرض سے جنوبی روس میں ایک گیس کمپریسر اسٹیشن پر، جو ترک اسٹریم (TurkStream) پائپ لائن کو گیس سپلائی کرتا ہے، 9 ڈرون حملے کیے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ان تمام ڈرونز کو مار گرایا گیا تاہم ان کے زمین پر گرنے والے ملبے سے اس گیس اسٹیشن کی عمارت اور تکنیکی آلات کو معمولی نقصان پہنچا۔ یہ اسٹیشن بحیرہ اسود پر روس کے جنوبی ساحل کے قریب اور جزیرہ نما کریمیا کے دوسری جانب واقع گائی کوڈزور نامی گاؤں میں واقع ہے، جسے 3 سال سے جاری روسی یوکرینی تنازعہ میں متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ گیس کمپریسر اسٹیشن معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور حملوں کی وجہ سے گیس سپلائی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔