چینی وزیرخارجہ اور مالدیپ کے صدر کا مضبوط تعلقات پر اتفاق

n647653788173689384661434c4695f0673539de472db37fc6d0b01a40d768df7bed1eec6c4d4883703e99b

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے افریقہ کے دورے سے واپسی پر مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد معیزو نے کہا کہ مالدیپ ہمیشہ چین کا قریبی شراکت دار بننے، اپنی روایتی دوستی کو مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ مالدیپ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔وانگ یی نے کہا کہ چین اور مالدیپ کے تعاون نے چھوٹے بڑے ممالک کے درمیان مشترکہ ترقی کی مثال قائم کی ہے۔