چین میں مسلسل تیسرے سال آبادی میں کمی

n64822911417372339344808a95db8f0e94b9ecbd714c7c97b3651382a7bd07d210abc68b3d58ae10e3fbd1

چین کے قومی دفتر شماریات نے کہا ہے کہ 2024 چین کی آبادی میں کمی کا مسلسل تیسرا سال تھا۔ 2023 کے مقابلے میں گذشتہ برس چین کی کْل آبادی میں واضح کمی نوٹ کی گئی ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے دفتر شماریات کی جانب سے جمعہ 17 جنوری کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ چین میں گذشتہ چھ دہائیوں کے دوران آبادی میں اضافہ کے بعد 2024ء ایسا مسلسل تیسرا سال تھا، جس میں ملک کی آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس دفتر کے مطابق چین جو کہ 2023ء تک آبادی کے اعتبار سے دنیا کا سب بڑا ملک تھا وہاں 2024ء میں آبادی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ اعداد شمار کے مطابق ایک برس پہلے چین کی آبادی 1.410 بلین تھی، 2024ء میں کم ہو کر 1.408 بلین ریکارڈ کی گئی۔