صدرٹرمپ نے سبکدوش بائیڈن کا خط پیش کیا

n648934697173766758089031dfe2e365e1c154f8f038cc7032e20cf9b325fb9fee31fc986f934d89bb0cf8

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں انکے لیے چھوڑا گیا خط میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق خط کے باہر 47 نمبر لکھا تھا کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سنتالیس ویں صدر ہیں۔خط کا آغاز ڈیئر پریزیڈنٹ ٹرمپ کے الفاظ سے کیا گیا اور کہا گیا کہ اس مقدس دفتر سے رخصت لیتے ہوئے میں آپ اور آپ کی فیملی کے لیے اگلے چار برسوں میں نیک تمنائیں رکھتا ہوں۔بائیڈن نے اپنے خط میں لکھا کہ امریکی عوام اور دنیا بھر کے لوگ تاریخ کے ناگزیر طوفانوں میں اس دفتر کی طرف دیکھتے ہیں۔سابق امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ میری دعا ہے آئندہ برسوں میں ہماری قوم کیلیے خوشحالی، امن اور وقار کے لمحات ہوں، خدا آپ کی رہنمائی کرے جیسا کہ خدا نے ہمارے ملک کے قیام سے ابتک ہماری قوم کو برکتیں دی ہیں اور رہنمائی کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق خط پر 20 جنوری سن دو ہزار پچیس کی تاریخ درج ہے جس روز بائیڈن نے عہدہ چھوڑا تھا اور صدر ٹرمپ نے عہدے کا حلف لیا تھا۔ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ اچھا اور متاثر کن قسم کا خط ہے۔ لطف اٹھائیں، اچھا کام کریں۔ یہ بہت اہم ہے ، بہت ہی اہم، اور یہ کہ یہ عہدہ کتنا اہم ہے۔