اسرائیلی فوج کا لبنانیوں کو سرحدی دیہات کی طرف واپسی پر انتباہ

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے ہفتے کے روز لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے میں شامل فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ‘جلد سے جلد’ اپنے وعدوں کا احترام کریں، جب کہ لبنان نے اسرائیل پر جنوبی لبنان سے انخلاءمیں ‘تاخیر’کا الزام لگایا ہے۔میکرون نے یہ درخواست اپنے لبنانی ہم منصب جوزف عون کے ساتھ فون کال کے دوران کی۔ ایلیسی پیلس نے کہا کہجمہوریہ کے صدر (میکروں) نے یاد دلایا کہ فریقین کی طرف سے کیے گئے وعدوں کو جلد از جلد پورا کیا جانا چاہیے، تاکہ لبنان اپنے تمام علاقوں پر اپنی خودمختاری دوبارہ حاصل کر سکے۔ جمہوریہ کے صدر نے فرانس کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا”۔میکروں نے’گذشتہ دو مہینوں میں ہونے والی پیش رفت کا بھی خیر مقدم کیا، خاص طور پر جنگ بندی کی شرائط کو نافذ کرنے میں لبنانی مسلح افواج کی مسلسل مصروفیت کا شکریہ ادا کیا’۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز سرحد کے قریب درجنوں لبنانی دیہاتوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ تا اطلاع ثانی سرحدی دیہات میں واپس نہ جائیں۔ایک روز قبل اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ اس کی افواج اتوار کو انخلاءکی آخری تاریخ کے بعد وہاں موجود رہیں گی۔حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان امریکہ اور فرانس کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کو انخلا کرنا ہے، حزب اللہ کے ہتھیاروں اور جنگجوو¿ں کو دریائے لیطانی کے جنوب میں واقع علاقوں سے صاف کرنا ہے اوران کی جگہ لبنانی فوج کی تعیناتی عمل میں لانے کا معاہدہ کیاگیا ہے۔لیکن اسرائیل نے جمعے کو کہا کہ لبنانی ریاست نے شرائط کو مکمل طور پر نافذ نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی افواج مقررہ تاریخ سے باہر علاقے میں موجود رہیں گی۔ اسرائیل نے اپنی افواج کے قیام کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں بتایا۔لبنانی فوج نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ جنوبی لبنان سے اپنی فوجیں نکالنے میں تاخیر کر رہا ہے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں ‘ایکس’ پلیٹ فارم پر ایک نقشہ شائع کیا، جس میں جنوب میں ایک ایسا علاقہ دکھایا گیا جس میں درجنوں ایسے دیہات شامل جن میں رہائشیوں کو واپسی سے روکنے کے احکامات دیے گئے ہیں”۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس لائن کے جنوب میں جانے والا کوئی بھی شخص اپنے آپ کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ یہ لائن شعبا گاوں سے مشرق میں سرحد سے دو کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر، مغرب میں منصوری گاوں تک سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر پھیلی ہوئی ہے۔
