اولین بین الاقوامی دورہ سعودی عرب یا برطانیہ کا ہو سکتا ہے: ڈونالڈ ٹرمپ نے دیا اشارہ

n649284630173789728689686b227523e4834ce1042ca8d0c6b9badc261bfd9212f1f66966f7e579777d422

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا پہلا بین الاقوامی دورہ سعودی عرب کا ہو سکتا ہے۔ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ان کا اولین غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا ہو سکتا ہے اگرچہ روایتی طور پر امریکی صدور برطانیہ کا دورہ کرتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے گذشتہ بار سعودی عرب کا سفر اس لیے کیا تھا کیونکہ عرب مملکت نے اربوں ڈالر مالیت کا امریکی تجارتی سامان خریدنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔انہوں نے کہا، اگر یہ پیشکش درست ہوئی تو میں دوبارہ کروں گا۔