منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف کے ٹی آر سپریم کورٹ سے رجوع

n6504596971738625113476b06f6f33fb7edb5a11ca14a3a5a1b2a72a8e6096ba184f58a14788a5c4c19f77

بی آر ایس ورکنگ صدر کے تارک راما راؤ نے پارٹی تبدیل کرنے والے 10 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔ اس درخواست کا آج سپریم کورٹ کے جسٹس بی آر گوائے ، جسٹس ونود چندرن پر مشتمل بنچ نے جائزہ لیا۔ بی آر ایس سے سینئر ایڈوکیٹ رام چندرن مباحث میں حصہ لیا۔ اس مسئلہ پر سابق میں کے ٹی آر کی داخل کردہ پٹیشن کو سپریم کورٹ کی بینچ نے منسلک کردیا۔ کے ٹی آر کی پٹیشن میں ڈی ناگیندر، کڈیم سری ہری، ٹی وینکٹ راؤ کی نااہلی سے متعلق پٹیشن کو ایک ساتھ سماعت کرنے کا سپریم کورٹ بنچ نے اعلان کیا۔ آئندہ سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔ منحرف ارکان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کرکے بی آر ایس رکن اسمبلی پی کوشک ریڈی کی داخل کردہ پٹیشن کا دو دن قبل سپریم کورٹ نے جائزہ لیا تھا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ نے ریمارک کرکے اسپیکر اسمبلی سے سوال کیا تھا کہ منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کیلئے کتنا وقت چاہئے۔ وکیل مکل روہتگی نے اسپیکر سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ کو واقف کرانے کا تیقن دیا۔ منحرف بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کڈیم سری ہری، ڈی ناگیندر، ٹی وی وینکٹ ریڈی کے خلاف پی کوشک ریڈی، وویکانند نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔