جموں کے تین افراد علی گڑھ سڑک حادثے میں جاں بحق

n652403157173979781454718ab4b86aab3bc8227e9daed6e406b8897f6a950d5f3a3d0eec28ded3d9c2666

اتر پردیش کے علی گڑھ ضلع میں یمنا ایکسپریس وے پر پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں جموں کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار اور بے قابو بس نے ان کی کار کو زور دار ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد پریاگ راج سے واپس جموں جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 67 سالہ پدم، ساکنہ نانک نگر، 50 سالہ یدھ ویر اور 65 سالہ سویتہ ساکنہ تریکوٹہ نگر، کے طور پر ہوئی ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 71 سالہ بلدیو راج شرما اور 48 سالہ ریتو گپتا شامل ہیں، جو تریکوٹہ نگر کے رہائشی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔ متعلقہ حکام مزید تفتیش کر رہے ہیں۔