پانچ ممالک کے سفیروں نے صدر جمہوریہ ہند کو اسناد پیش کیں

n6524031561739797502712b9b76e1e2400cfcd66a94c2e7feb9d4cbe717b35cbbee4b7149dd42fc2ed0250

صدر جمہوریہ ہند ، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (17 فروری 2025) کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں کمبوڈیا ، مالدیپ ، صومالیہ ، کیوبا اور نیپال کے سفیروں/ہائی کمشنروں سے اسناد قبول کیں۔ جنہوں نے اپنی اسناد پیش کیں وہ یہ تھے ،محترمہ رتھ منی ، کمبوڈیا کی سفیر،محترمہ ایشاتھ عظیم ، جمہوریہ مالدیپ کی ہائی کمشنر،ڈاکٹر عبداللہ ہی محمد اودوا ، وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے سفیر،جناب جوآن کارلوس مارسن اگولیرا ، جمہوریہ کیوبا کے سفیر،ڈاکٹر شنکر پرساد شرما ، نیپال کے سفیر