ایودھیا: رام مندر مارگ درشن پر ڈرون کیمرہ گرا۔

اتوار کی شام دیر گئے شری رام جنم بھومی مندر کے رام للا درشن مارگ پر اڑ رہے ڈرون کیمرہ کو سیکورٹی ٹیم نے مار گرایا۔ پولیس نے ڈرون کو تحویل میں لینے کے بعد کیس کی تفتیش شروع کردی۔ شری رام مندر احاطے کے چوکی انچارج سنیل کمار نے پیر کو بتایا کہ پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ کی وجہ سے ان دنوں بڑی تعداد میں عقیدت مند رام للا کے دیدار کے لیے آ رہے ہیں۔ اتوار کو رام للا کے درشن کے لیے عقیدت مند قطار میں کھڑے تھے۔ دریں اثنا، اتوار کی شام کو ایک ڈرون کو محدود علاقے میں گیٹ نمبر 3 پر پرواز کرتے دیکھا گیا۔ فوری طور پر سیکورٹی ٹیم نے اسے رام للا درشن مارگ پر گرا دیا۔ اطلاع ملتے ہی بم اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچا اور ڈرون کا معائنہ کیا تو کچھ غلط نہ نکلا تو اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ڈرون کیمرے کی تحقیقات میں سب کچھ نارمل نکلا۔ چوکی انچارج سنیل کمار کی شکایت پر رام جنم پولس تھانہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
