مہاراشٹرا حکومت سے رمضان میں مسلمانوں کو سہولیات فراہمی کی مانگ – ابوعاصم آعظمی

n652965749174012948266817beb166eda78ebb7966665054d44baa978b0df1020d70ed1ad3b2029513bad4

ریاست مہاراشٹرا میں بھی مسلم سرکاری ملازمین کو ماہ رمضان میں اپنی ڈیوٹی کے وقت سے ایک گھنٹہ قبل گھر جانے کی اجازت دی جائے۔ چیف منسٹر دیوندر فڈنویس سے یہ مانگ صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا و رکن اسمبلی ابوعاصم آعظمی نے ایک پریس کانفرنس میں کی۔ انھوں نے پڑوسی ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش حکومتوں کی مثال دیتے ہوئے یہ تجویز پیش کی۔ واضح رہے کہ یہ روایت متحدہ آندھرا کے دور ہی سے مسلم ملازمین کو رمضان کے اوقات کا میں ایک گھنٹے کی چھوٹ دی جاتی رہی ہے۔ ابوعاصم آعظمی نے حکومت مہاراشٹرا سے یہ مانگ کی ماہ رمضان میں مسلم اکثریتی علاقون مین پانی و بجلی کی بلا روکاوٹ سپلائی جاری رکھی جائے۔ ابوعاصم نے یہ بھی کہا کہ محکمہ بلدیہ کو ہدایت دی جائے کہ رمضان مین مسلم علاقوں میں صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ اس کے علاوہ ریڑی لگانے والوں اور دکانداروں کو دیر رات تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے۔