جموں و کشمیر میں تازہ برفباری کے بعد موسم ہوا خوشگوار ۔

n652959315174012963308396ff07a6fc0292131d45c4f6ab91a05c2f35e1dcde41c7bf1d03422803fc2bf0

جموں و کشمیر میں دو ماہ کے طویل خشک موسم کے بعد جمعرات کو شدید بارش اور برفباری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ جموں صوبے کے پیر پنجال اور چناب ویلی کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی اور کنڈی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کی صبح آسمان صاف ہوتے ہی تیز دھوپ نکل آئی، جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ طویل خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں پہاڑوں پر قبل از وقت برف پگھل گئی تھی۔ تاہم، حالیہ برفباری نے موسمی توازن بحال کر دیا ہے اور زرعی پیداوار کے لیے مثبت امکانات پیدا کیے ہیں، جس سے کسانوں کو آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے میں مدد ملے گی۔ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے، جو خطے میں پانی کی قلت پر قابو پانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔